3

خیبرپختونخوا حکومت کا موٹروے ایم ون پر بی آر ٹی بسیں چلانے پر غور

خیبرپختونخوا حکومت نے موٹروے ایم ون پر بی آر ٹی بسیں چلانے پر غور شروع کردیا۔ 

محکمہ  ٹرانسپورٹ کے حکام کا کہنا ہے کہ نوشہرہ،مردان،صوابی اور چارسدہ تک بی آر ٹی بسیں چلائی جائیں گی۔ 

حکام کے مطابق ہر ٹول پلازہ سے سواریوں کو پک اینڈ ڈراپ کیا جائے گا، منصوبے سے روزانہ ہزاروں مسافر مستفید ہوں گے۔  

حکام کا کہنا ہے کہ اسٹیشنز کہاں قائم ہوں گے یہ فزیبلٹی اسٹڈی میں واضح کیا جائے گا۔