4

آزاد کشمیر اسمبلی کی مخصوص نشستوں پر پولنگ کا شیڈول جاری

آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کی مخصوص نشستوں پر انتخابات کے لیے الیکشن کمیشن نے پولنگ کا شیڈول جاری کردیا۔

آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کی 7 نشستوں پر الیکشن ہونا باقی ہے، تاہم مخصوص نشستوں کے انتخابی عمل کے حوالے سے شیڈول سامنے آگیا ہے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق امیدوار 20 اگست کو کاغذات نامزدگی جمع کرا سکیں گے، جبکہ اسی روز دوپہر 2 بجے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کی جائے گی۔

شیڈول کے مطابق کاغذات نامزدگی کے خلاف اپیلیں 21 اور 22 اگست کو سنی جائیں گی۔

آزاد کشمیر اسمبلی کی مخصوص نشستوں کے لیے پولنگ 24 اگست کو ہوگی۔

الیکشن کمیشن کے مطابق مخصوص نشستوں کے انتخابی عمل کو مقررہ شیڈول کے مطابق مکمل کیا جائے گا۔