2

سپریم کورٹ نے پی بی 9 کوہلو میں دوبارہ پولنگ کا حکم معطل کر دیا، میر چنگیز خان مری کی رکنیت بحال

اسلام آباد: سپریم کورٹ آف پاکستان نے بلوچستان اسمبلی کے حلقہ پی بی 9 کوہلو کے چار پولنگ اسٹیشنز پر دوبارہ پولنگ کرانے کا الیکشن کمیشن کا حکم معطل کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کے امیدوار میر چنگیز خان مری کی صوبائی اسمبلی کی رکنیت بحال کر دی ہے۔

سپریم کورٹ کے جسٹس نعیم اختر افغان کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی۔ الیکشن کمیشن نے حلقے کے 4 پولنگ اسٹیشنز پر 27 اگست کو ری پولنگ کا حکم جاری کیا تھا، جسے ن لیگی رہنما میر چنگیز خان مری نے سپریم کورٹ میں چیلنج کیا تھا۔

عدالتِ عظمیٰ نے الیکشن کمیشن کے فیصلے کو معطل کرتے ہوئے کیس کے تمام فریقین کو نوٹسز جاری کر دیے ہیں اور معاملے کی مزید سماعت اگست کے آخری ہفتے تک ملتوی کر دی ہے۔