بنوں: بنوں میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ ایک شدید جھڑپ میں ہلاک ہونے والے دہشت گرد کی شناختی تفاصیل سامنے آ گئی ہیں، جس کے مطابق ہلاک شخص افغان شہری اور افغان طالبان کا رکن تھا۔
ذرائع کے مطابق ہلاک دہشت گرد کی شناخت عبدالرحمان ولد امیر جان کے نام سے ہوئی ہے، جو کہ 'امارتِ اسلامیہ افغانستان' (IEA) سے وابستہ تھا۔ ہلاک دہشت گرد کے قبضے سے افغان حکام کا جاری کردہ ایس ایم جی (SMG) لائسنس بھی برآمد ہوا ہے، جس کے تحت اسے کابل اور اس کے ملحقہ علاقوں میں لاٹھی و آٹومیٹک اسلحہ رکھنے کی قانونی اجازت حاصل تھی۔
حکام کا کہنا ہے کہ برآمد شدہ افغان لائسنس اور دیگر اہم شواہد سے ہلاک دہشت گرد کی شناخت اور اس کے سرحدی و بین الاقوامی روابط کی مکمل قلعی کھل گئی ہے۔ اس وقت سیکیورٹی ادارے حاصل کردہ دلال اور شواہد کی روشنی میں مزید باریک بینی سے تحقیقات کر رہے ہیں۔









