پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی اڈیالہ جیل میں ملاقات کرادی گئی۔
ذرائع کے مطابق عمران خان اور بشریٰ بی بی کی ملاقات جیل کے کانفرنس روم میں ہوئی، جو تقریباً 45 منٹ تک جاری رہی۔
جیل ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات کے دوران دونوں نے ایک دوسرے کی خیریت دریافت کی۔
ذرائع کے مطابق ملاقات مکمل ہونے کے بعد عمران خان اور بشریٰ بی بی کو اپنے اپنے سیل میں منتقل کردیا گیا۔
اس سے قبل اڈیالہ جیل میں بشریٰ بی بی سے ان کی بیٹی اور بھابھی نے بھی ملاقات کی تھی۔ یہ ملاقات بھی کانفرنس روم میں تقریباً 45 منٹ جاری رہی۔
ذرائع کے مطابق بشریٰ بی بی سے ہونے والی ملاقات میں ان کی صحت اور قانونی معاملات سے متعلق امور پر بھی مشاورت کی گئی، جس کے بعد ان کی بیٹی اور بھابھی جیل سے روانہ ہوگئیں۔









