11

ہائر ایجوکیشن ریگولیٹری اتھارٹی کی "رفاہ انٹرنیشنل یونیورسٹی" کے خلاف ایکشن کی درخواست، انتظامیہ طلبی کے ساتھ ایچ ای سی کو خط ارسال

خیبر پختونخوا میں نجی تعلیمی اداروں کی نگرانی کرنے والے ادارے 'ہائر ایجوکیشن ریگولیٹری اتھارٹی' نے رفاہ انٹرنیشنل یونیورسٹی (مالاکنڈ سب کیمپس) کی جانب سے بغیر این او سی  اور قانونی منظوری کے اپنا کیمپس سوات منتقل کرنے کا سخت نوٹس لے لیا ہے۔ ہیرا نے یونیورسٹی انتظامیہ کو باقاعدہ طلبی کا نوٹس جاری کرنے کے ساتھ ہائر ایجوکیشن کمیشن  اسلام آباد سے بھی سخت کارروائی کی سفارش کی ہے۔

ہیرا کی دستاویزات کے مطابق رفاہ انٹرنیشنل یونیورسٹی نے اپنے 'مالاکنڈ سب کیمپس' کو چکدرہ (دیر لوئر) سے منتقل کیا، کانجو ٹاؤن شپ (سوات) میں قائم کر کے وہاں تدریسی و انتظامی سرگرمیاں شروع کر دی ہیں۔ یہ تمام تر اقدامات پیشگی منظوری اور 'نو آبجیکشن سرٹیفکیٹ' کے بغیر اٹھائے گئے ہیں، جو کہ کے پی پرائیویٹ ایجوکیشنل انسٹی ٹیوشنز آرڈیننس کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ ہیرا کی جانب سے جاری نوٹس میں کیمپس انتظامیہ کو 11 اگست 2026ء کو چیئرمین ہیرا کے سامنے ذاتی حیثیت میں پیش ہو کر وضاحت دینے کی ہدایت کی گئی ہے۔ عدم پیشی کی صورت میں ادارے پر بھاری جرمانے، کیمپس کی تالہ بندی، بلیک لسٹ کرنے سمیت ایف آئی اے اور اینٹی کرپشن کے ذریعے تعزیراتِ پاکستان کے تحت مقدمات درج کرانے کا انتباہ دیا گیا ہے۔ علاوہ ازیں، ہیرا نے ایچ ای سی اسلام آباد کو خط لکھ کر طلبہ کے مستقبل کی حفاظت کے لیے اپنے سطح پر بھی سخت ریگولیٹری اقدام اٹھانے کی درخواست کر دی ہے۔