5

تعلیمی بورڈ پشاور نے میٹرک سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان کردیا

تعلیمی بورڈ پشاور نے میٹرک کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان کردیا،سائنس گروپ میں لڑکیوں نے میدان مار لیا۔

بورڈ انتظامیہ کے مطابق آرٹس گروپ کے محمد ابوذر نے 1088 نمبرز لے کر پہلی پوزیشن حاصل کی، سائرہ ظفر نے 1074 نمبر لے کر دوسری  جبکہ سیف ہمدان نے 1062 نمبرز لے کر تیسری پوزیشن حاصل کی۔

سائنس گروپ میں لڑکیوں نے میدان مار لیا ، اومامہ علی نے 1182 نمبرز لے کر پہلی پوزیشن حاصل کی،سیدہ عتیقہ نے 1087 نمبرز لے دوسری جبکہ حریم خان نے 1077 نمبرز لے کر تیسری پوزیشن حاصل کی۔

اسپیشل بچوں کی کیٹگری میں محمود ایاز 1060 نمبرز لے کر پہلے نمبر پر رہے،رابعہ بی بی نے 1052 نمبرز کے ساتھ دوسری جبکہ محمد اذان خان 1050 نمبرز لے کر تیسرے نمبر پر رہے۔