کالام دیسان خواڑ میں سیلابی ریلے کے باعث بحرین تا کالام روڈ عارضی طور پر بند کر دیا گیا، جبکہ دیگر اہم راستے بھی متاثر ہوئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق قارندو کے سی پی-1 مقام پر سڑک کو نقصان پہنچا، جبکہ اتروڑ اور مٹلتان جانے والا راستہ بھی متاثر ہوا ہے۔
اپر سوات ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی بھاری مشینری بحالی کے کاموں میں مصروف ہے، جبکہ متعلقہ ادارے راستوں کی بحالی کے لیے اقدامات کر رہے ہیں۔
ٹورازم پولیس اور سوات پولیس موقع پر موجود ہیں اور ٹریفک کی روانی سمیت سیکیورٹی صورتحال کی نگرانی کر رہی ہیں۔
انتظامیہ نے شہریوں اور سیاحوں کو غیر ضروری سفر سے گریز کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے اپیل کی ہے کہ متعلقہ اداروں کی حفاظتی ہدایات پر عمل کیا جائے۔
حکام کے مطابق متاثرہ راستوں کی بحالی کا کام جاری ہے اور صورتحال بہتر بنانے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔









