92

فاٹا یوتھ جرگہ کا آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان

اسلام آباد ۔فاٹا یوتھ جرگہ نے آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کردیا ہے، ملک بھر میں آج سے فاٹا کے خیبر پختونخوا میں انضمام کی دستخطی مہم کے آغازکردیا جائے گا ۔سال نو کے آغازمیںآل پارٹیز جرگہ بلانے کا اعلان بھی کردیا گیا ہے۔ہاتھوں کی فاٹا زنجیروں کی یکجہتی مہم بھی شروع کرینگے۔یہ اعلان فاٹا یوتھ جرگہ نے پیر کو اسلام آباد میں پریس کانفرنس میں کیا ہے ۔

انھوں نے واضح کیا ہے کہ فاٹا اصلاحات میں تاخیر کے خلاف آئندہ کے لائح عمل کا اعلان کر رہے ہیں۔فاٹا یوتھ جرگہ نے کہا ہے کہ مستقبل کا لائحہ عمل مشاورت سے وضع کیا گیا ہے ۔فاٹا یوتھ جرگہ آج (منگل ) سے ملک بھر میں فاٹا کو خیبر پختون خوا میں ضم ہونے کے حوالے سے دستخطی مہم شروع کردے گا ۔ جنوری کے مہینے میں آل پارٹیز جرگہ بلانے کا اعلان بھی کردیا ہے۔

جرگہ کے ممبران نے مزید کہا کہ حکومتی اعلان کے باوٗجود بھی کوئی پیش رفت نظر نہیں آرہی ہے اور حکومت تاخیری خربے استعمال کررہے ہیں۔ اس سلسلے میں فاٹا یوتھ جرگہ پاکستان بھر کے پریس کلبوں کے سامنے منگل سے دستخطی مہم شروع کرینگے۔ اور ساتھ ہی ہاتھوں کی زنجیروں کی یکجہتی مہم بھی شروع کرینگے۔