31

کراچی میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 9۔2 ریکارڈ

شہر قائد کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جس کے بعد شہریوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق زلزلے کی شدت 2.9 ریکارڈ کی گئی، جبکہ اس کا مرکز کراچی شہر ہی تھا۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ زلزلے کی گہرائی 10 کلومیٹر تھی، جبکہ جھٹکے شام 6 بجکر 1 منٹ پر محسوس کیے گئے۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق زلزلے کے باعث کسی قسم کے جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

متعلقہ ادارے صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔