4

نادرا کا ڈیجیٹل میدان میں تین بڑے ایوارڈز اپنے نام کر لیے

نادرا نے ڈیجیٹل شعبے میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے تین اہم ایوارڈز حاصل کر لیے۔

وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن شزہ فاطمہ خواجہ نے تقریب میں ایوارڈز تقسیم کیے۔

"ٹی اے ایف-اے بی ایل پبلک سیکٹر ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن ایوارڈز 2026" پاکستان کے پہلے ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن ایوارڈز ہیں، جن میں نادرا کو مختلف کیٹیگریز میں اعزازات سے نوازا گیا۔

نادرا کو پاک آئی ڈی موبائل ایپ پر "سٹیزن ایکسپیرئنس آف دی ایئر" کا ایوارڈ دیا گیا، جبکہ پاکستان آن لائن ویزا سسٹم (POVS) پر "ایکسیلینس اِن ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن" کا اعزاز حاصل کیا۔

اس کے علاوہ نادرا ٹیکنالوجیز کو ای سہولت کے شعبے میں "فن ٹیک سلوشن آف دی ایئر" ایوارڈ سے نوازا گیا۔

یہ ایوارڈز ٹیک ایڈوائزری فورم اور الائیڈ بینک لمیٹڈ کی جانب سے ڈیجیٹل خدمات میں بہترین کارکردگی کے اعتراف میں دیے گئے۔