4

ڈیرہ اسماعیل خان: پولیس لائنز کے مال خانے میں دھماکا، بم ڈسپوزل سکواڈ کا انچارج زخمی

خیبرپختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں پولیس لائنز کے مال خانے میں رکھا گیا بارودی مواد اچانک دھماکے سے پھٹ گیا، جس کے نتیجے میں بم ڈسپوزل سکواڈ (بی ڈی ایس) کے انچارج عنایت اللہ زخمی ہو گئے۔

پولیس حکام کے مطابق دھماکے کے بعد سکیورٹی فورسز اور بی ڈی ایس کی اضافی ٹیموں نے فوری طور پر موقع پر پہنچ کر متاثرہ جگہ کو گھیرے میں لے لیا اور شواہد اکٹھے کرنے کا عمل شروع کر دیا ہے۔ زخمی انچارج کو فوری طبی امداد کے لیے قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ واقعے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

دوسری جانب، خیبرپختونخوا کے ضلع ہنگو کے علاقے خزینہ بانڈہ میں سکیورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے جہاں گزشتہ رات پولیس چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کے حملے میں ڈی ایس پی دیار خان سمیت 7 اہلکار شہید اور 20 زخمی ہوئے تھے۔ پولیس کی موثر جوابی کارروائی میں 6 حملہ آور موقع پر ہی مارے گئے تھے۔