قومی اسٹریٹجک کمانڈ کے کمانڈر جنرل سید عامر رضا نے نیول ہیڈکوارٹرز اور ایئر ہیڈکوارٹرز اسلام آباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے اعلیٰ عسکری قیادت سے اہم ملاقاتیں کیں۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق جنرل سید عامر رضا نے چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف اور چیف آف دی ایئر اسٹاف ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو سے الگ الگ ملاقاتیں کیں۔
ملاقاتوں کے دوران نیول چیف اور ایئر چیف نے قومی اسٹریٹجک کمانڈ کے پہلے کمانڈر کی حیثیت سے ذمہ داریاں سنبھالنے پر جنرل سید عامر رضا کو مبارکباد دی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقاتوں میں باہمی دلچسپی کے پیشہ ورانہ امور، دفاعی معاملات اور ادارہ جاتی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
جنرل سید عامر رضا نے پہلے نیول ہیڈکوارٹرز میں ایڈمرل نوید اشرف سے ملاقات کی، جبکہ بعد ازاں ایئر ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو سے ملاقات کی۔









