5

کویتی وزیر خارجہ پاکستان کا سرکاری دورہ مکمل کرکے روانہ

کویت کے وزیر خارجہ شیخ جراح جابر الاحمد الصباح پاکستان کا سرکاری دورہ مکمل کرکے وطن واپس روانہ ہوگئے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اسلام آباد ایئرپورٹ پر ایڈیشنل سیکریٹری مشرق وسطیٰ زاہد حسین نے معزز مہمان کو رخصت کیا۔

دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ دورے کے دوران پاکستان اور کویت نے برادرانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا، جبکہ تجارت، سرمایہ کاری، توانائی اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔

ترجمان کے مطابق دونوں ممالک نے باہمی دلچسپی کے شعبوں میں شراکت داری کو مزید وسعت دینے اور دوطرفہ روابط کے فروغ کے عزم کا اظہار کیا۔

کویتی وزیر خارجہ کا دورہ پاکستان دونوں ممالک کے درمیان دیرینہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کی جانب اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔