2

عمران خان سے ملاقات کا دن، پی ٹی آئی نے فہرست جیل حکام کو بھجوا دی

اڈیالہ جیل میں قید پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان سے ملاقات کا دن کل مقرر ہے، جس کے لیے پارٹی نے ملاقات کرنے والے رہنماؤں کی فہرست جیل حکام کو ارسال کر دی ہے۔

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کے پارٹی کوآرڈینیٹر سلمان اکرم راجہ نے 6 ناموں پر مشتمل فہرست جیل حکام کو بھجوائی، جس میں ملک تنزیل، شاہد مغل اور راجہ بابر کے نام شامل ہیں۔

فہرست میں ملک غلام مجتبیٰ، جہانزیب خان اور رابیہ اقبال خان کے نام بھی شامل کیے گئے ہیں۔

پی ٹی آئی رہنما کل مقررہ وقت پر اڈیالہ جیل پہنچیں گے جہاں وہ بانی چیئرمین عمران خان سے ملاقات کریں گے۔

ملاقات کے دوران پارٹی امور اور موجودہ سیاسی صورتحال سمیت مختلف معاملات پر گفتگو متوقع ہے۔