3

قائدِاعظم نامی شہری کا شناختی کارڈ بلاک کرنے کا معاملہ: پشاور ہائی کورٹ کی شہری کو نادرا بورڈ کے سامنے پیش ہونے کی ہدایت

پشاور ہائی کورٹ میں قائدِاعظم نامی مقامی تاجر شہری کی جانب سے قومی شناختی کارڈ بلاک کیے جانے کے اقدام کے خلاف دائر درخواست پر اہم سماعت ہوئی۔

جسٹس وقار احمد اور جسٹس انعام اللّٰہ خان پر مشتمل دو رکنی بینچ نے درخواست کی سماعت کی۔ دورانِ سماعت درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ ان کا موکل پیشے کے لحاظ سے ایک تاجر ہے اور نادرا کی جانب سے اس کا شناختی کارڈ بلاک کر دیا گیا ہے جس سے اس کے کاروبار اور روزمرہ امور شدید متاثر ہو رہے ہیں۔

سماعت کے دوران ڈائریکٹر لیگل نادرا نے عدالتِ عالیہ کو آگاہ کیا کہ درخواست گزار کا شناختی کارڈ مشکوک قوائف کی بنا پر بلاک کیا گیا ہے۔ طرفین کے دلائل سننے کے بعد پشاور ہائی کورٹ نے درخواست گزار کو ہدایت کی کہ وہ اپنے تمام کوائف کی تصدیق کے لیے نادرا کے متعلقہ بورڈ کے سامنے پیش ہو کر اپنا موقف پیش کرے۔