3

سندھ بھر میں 29 جولائی کو عام تعطیل کا اعلان

سندھ حکومت نے معروف صوفی بزرگ حضرت شاہ عبد الطیف بھٹائیؒ کے عرس کے موقع پر صوبے بھر میں تعطیل کا اعلان کر دیا ہے۔

جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق بدھ 29 جولائی کو صوبے بھر میں عام تعطیل ہوگی، جس کے تحت تمام صوبائی سرکاری دفاتر، نیم سرکاری ادارے، خود مختار باڈیز، بلدیاتی کونسلز اور تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ تعطیل کا اعلان حضرت شاہ عبد الطیف بھٹائیؒ کے عرس کی مناسبت سے کیا گیا ہے، جو ہر سال اسلامی مہینے صفر کی 14 تاریخ کو عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جاتا ہے۔

بھٹ شاہ میں عرس کی تقریبات تین روز تک جاری رہتی ہیں، جہاں ملک بھر سے عقیدت مند بڑی تعداد میں شرکت کرتے ہیں اور صوفی بزرگ کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔