126

کرپٹ ملازمین کے خلاف انضباطی کاروائی کا اعلان

پشاور۔صو بائی حکو مت نے کرپشن کیسز سے واپسی پر سر کاری ملازمین کے خلاف انضباطی کاروائی کا اعلامیہ جاری کر دیا ہے اس سلسلے میں سرکاری ملازمت کے قانون 2011 ء کے رولز دو اور تین میں تر میم کر تے ہوئے رضا کارانہ واپسی کو بھی کرپشن اور کوتاہی کی وجہ قرار دیا گیا ہے ٗبتا یا گیا ہے کہ سر کاری ملازمین کے انضباطی قوانین میں جن امور پر سزا ہو سکتی ہے۔

ان میں کرپشن سر فہرست ہے اور کرپشن کی تعریف میں دیگر وجوہات یعنی بدیانتی ٗ فراڈ ٗ تحائف کی وصولی کے ساتھ کسی بھی قانون کے تحت پلی بارگین کر نا کرپشن کے زمرے میں آتا ہے اب اس میں ناجائز ذرائع سے حاصل کی گئی آمدن کی رضاکارانہ واپسی کو بھی شامل کر کے قابل مواخذہ قرار دیا گیا ہے ۔