98

تحریک انصاف کا یو سی کی سطح پر پارٹی کو منظم کرنیکا فیصلہ

پشاور۔پاکستان تحریک انصاف نے اگلے الیکشن سے قبل بھرپورعوامی رابطہ مہم چلانے کے لئے ملک بھر میں یوسی کی سطح پر پارٹی کو منظم کرنے کافیصلہ کیاہے جس کے تحت یونین کونسل کی سطح پر تنظیمیں قائم اور فعال کی جائیں گی اس سلسلے میں لائحہ عمل مرتب کرکے اضلاع کو ٹاسک سونپ دیئے گئے ہیں ذرائع کے مطابق ہر سطح پر تنظیم سازی کامرحلہ مکمل کیاجائے گا جبکہ ممبر سازی مہم کو بھی جاری رکھاجائے گا۔

پارٹی ذرائع کے مطابق تنظیم سازی کے بعد عمران خان اور دیگر مرکزی قائدین مختلف اضلاع کے دوروں کاسلسلہ شروع کریں گے اس حوالے سے پارٹی ذرائع کاکہناہے چونکہ عام انتخابات قریب آرہے ہیں اس لئے ملک بھر میں یوسی کی سطح تک تنظیم سازی کی جائے گی تاکہ پارٹی کو بھرپورطریقے سے فعال اور متحرک رکھا جاسکے پارٹی ذرائع کے مطابق ریجنز ،ڈسٹرکٹس اور ٹاؤنز کی سطح پر بھی جلد ہی تنظیم سازی مکمل کرلی جائے گی تاکہ کارکنوں کو عام انتخابات کے لئے ابھی سے وارم اپ کرنا شروع کیاجاسکے۔