86

عمران اور طاہر القادری میں آج اہم ملاقات ہو گی


لاہور۔تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اور عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری کے درمیان آج ( منگل) کو لاہور میں ملاقات ہو گی ۔ عمران خان پارٹی کے سینئر رہنماؤں کے ہمراہ ماڈل ٹاؤن میں منہاج القرآن سیکرٹریٹ میں طاہر القادری سے ملاقات کر کے سانحہ ماڈل ٹاؤن پر جسٹس علی باقر نجفی کی رپورٹ، عوامی تحریک کی وزیر اعلیٰ شہباز شریف اور وزیر قانون رانا ثنا اللہ خان کے استعفوں کیلئے دی جانے والی 31دسمبر کی ڈیڈ لائن ، 30دسمبر کی آل پارٹیز کانفرنس کے حوالے سے متفقہ موقف اور آئندہ کے لائحہ عمل بارے تبادلہ خیال کریں گے۔