93

عام انتخابات ‘ ووٹنگ مشینوں کے استعمال کے امکانات معدوم 

پشاور۔سیاسی جماعتوں کے مطالبات کے باوجوداگلے عام انتخابات میں الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں کے استعمال کے امکانات معدوم ہوگئے اور اس حوالہ سے فی الوقت الیکشن کمیشن کی طرف سے گرین سگنل نہیں مل سکاہے ۔

ذرائع کے مطابق وقت کم رہ جانے کے باعث اگلے عام انتخابات میں ووٹنگ مشینوں کے استعمال کاکوئی امکان نہیں کیونکہ وسائل کی کمی کے ساتھ ساتھ ووٹروں کی تربیت بھی نہیں ہو سکی ہے اگرچہ لاہور اورپشاور کے ضمنی انتخابات میں بعض پولنگ سٹیشنوں پر تجرباتی طور پر ووٹنگ مشینیں استعمال کی جاچکی ہیں تاہم پورے ملک میں ان کا استعمال مشکل ہوگیاہے تاہم بعض مخصوص حلقوں کے مخصوص پولنگ سٹیشنوں پر الیکٹرانک مشینیں استعمال کی جاسکتی ہیں اس سلسلہ میں الیکشن کمیشن حتمی فیصلہ جلدکرے گا ۔