144

وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی آج خیبر ایجنسی کا دورہ کریں گے

اسلام آبادوزیر اعظم شاہد خاقان عباسی پیر کو خیبر ایجنسی کا دورہ کریں گے ۔میڈیا رپورٹ کے مطابق وزیرا عظم شاہد خاقان عباسی کے دورہ خیبر ایجنسی کے لئے تمام تیاریاں مکمل کرلی گئی ہے ۔

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو خوش آمد کے بڑے بڑے بینر اور پوسٹر بھی علاقے میں آویزاں کردیئے گئے ہیں ڈاریکٹر انفارمیشن فاٹا نے جمرود پریس کلب میں پریس کانفرنس کے دوران وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کے دورے کے بارے میں بتایا کہ شاہد خاقان عباسی جمرود اسپورٹس کمپلیکس میں تیسرے گورنر فاٹا فیسٹول کا افتتاح کریں گے جو فاٹا کے تاریخ کا ایک اہم اور سب سے بڑا فیسٹول ہوگا۔