100

پاکستان سمیت دُنیا بھر میں مسیحی برادری آج اپنا مذہبی تہوار منا رہی ہے 

لاہور۔دُنیا بھر سمیت پاکستان میں بھی مسیحی برادری آج بروز سوموار اپنی مذہبی تہوار کرسمس نہایت جوش و خروش اور مذہبی عقیدت کے ساتھ منائی گی اور آج تمام گرجا گھروں میں خصوصی عبادات اور دعائیہ تقریبات منعقد ہوں گی جہاں مسیحی برادری اپنی مذہبی تقریبات کی ادائیگی اور عبادات کرینگے اور پاکستان کی سلامتی و خوشحالی کی دعائیں بھی مانگ جائیں گی۔

کرسمس کے موقع پر تمام گرجا گھروں میں سیکورٹی کے انتظامات کو مزید سخت کر دیاگیا ہے اور گرجا گھر آنے و جانے افراد پر کڑی نظر رکھی جا رہی ہے اور گرجا گھروں میں آنے والے افراد کو مختلف جامہ تلاشی کے بعد گرجا گھروں میں جانے کی اجازت دی جا رہی ہے پولیس نے گرجاگھروں کی طرف آنے والے راستوں کی مکمل ناکہ بندی کر دی ہے اور گرجا گھروں کی چھتوں پر شارٹ شوٹرز بھی تعینات کر دئیے گئے ہیں۔

جبکہ پولیس کے افسران نے گزشتہ روز مختلف گرجا گھروں کا دورہ کر کے سیکورٹی انتظامات کو چیک بھی کیا ہے اورپولیس نے گرجا گھروں کے اطراف میں سرچ آپریشن اور سنیپ چیکنگ کا سلسلہ بھی جاری رکھا ہوا ہے جبکہ مسیحی برادری نے اس دن کو منانے کیلئے کرسمس ٹری کو سجانے کے ساتھ ساتھ تمام چرچوں کو بھی برقی قمقموں سے سجا دیا گیا ہے۔

بتایاگیا ہے کہ مسیحی برادری ہر سال 25 دسمبر کو حضرت عیسیٰ علیہ السلام (یسوع مسیح) کے یوم ولادت کے موقع پر کرسمس کا تہوار انتہائی عقیدت و احترام سے مناتے ہیں اور اس دن کو یسوع مسیح کی دنیا میں آمد کو امن و خوشی کے دن کی یاد تازہ کرنے کیلئے مناتے ہیں مسیحی عقیدے کے مطابق یسوع مسیح کا دنیا میں آنا انسان کو نجات کی راہ دکھاتا ہے۔ 24اور 25دسمبر کی درمیانی رات مسیحی برادری کے افراد اپنی عبادت گاہوں میں جمع ہوتے ہیں جہاں اس دن کی یاد تازہ کی جاتی ہے اور مختلف تاریخی واقعات کو چھوٹے چھوٹے ڈراموں کی صورت میں پیش کرکے دہرایا جاتا ہے۔

اس موقع پر معاشرے ملک دنیا بھر کے حکمرانوں اور عوام کی خیر و عافیت کیلئے خصوصی دعائیں مانگی جاتی ہیں تاکہ دنیا سے جنگ نفرت دہشت گردی جھگڑے ختم ہوں اور تمام انسان خلوص پیار و محبت سے آپس میں مل جل کر رہتے ہوئے امن قائم کریں۔ کرسمس کے پرمسرت دن کے موقع پر سانتا کلاز کاروپ ڈھالے ایک شخص بچوں میں تحائف و کھلونے تقسیم کرتا ہے ۔