103

عمران خان اور طاہر القادری کی ملاقات مرکزی سیکرٹریٹ میں ہوگی ‘ترجمان عوامی تحریک


لاہور۔عوامی تحریک کے ترجمان نے بھی عمران خان اور طاہر القادری کی کل ہونے والی ملاقات کی تصدیق کردی۔تفصیلات کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف عمران خان اور عوامی تحریک کے سربراہ علامہ طاہر القادری کل اڑھائی بجے عوامی تحریک کے مرکزی سیکرٹریٹ میں ملاقات کریں گے،جس میں جسٹس باقر نجفی رپورٹ سمیت حکومت مخالف تحریک کے آئندہ کے لائحہ عمل اور دیگر امور پر بات چیت ہوگی،یہ ملاقات عوامی تحریک کے مرکزی سیکرٹریٹ میں ہوگی،جس میں سانحہ ماڈل ٹاؤن کمیشن کی جسٹس باقر نجفی رپورٹ سمیت حکومت مخالف آئندہ کے لائحہ چمل اور دیگر اہم امور پر بات چیت ہوگی۔