260

پیسکو ، ٹیسکو میں بھرتیوں پر عائد پابندی ختم 


پشاور۔پیسکو ، ٹیسکو میں گریڈ ایک سے گریڈ سولہ تک بھرتیوں پر عائد پابندی ختم کردی گئی ہیں حال ہی میں وفاق کی جانب سے واپڈا اور تمام بجلی کمپنیوں میں گریڈ ایک سے گریڈ سولہ تک بھرتیوں پرپابندی عائد کی گئی تھی تاہم وفاقی وزیر برائے توانائی سردار اویس احمد خان لغاری نے پیسکو سمیت تمام ڈسٹری بیوشن کمپنیوں اور واپڈا میں گریڈ ایک سے گریڈ سولہ تک عائد پابندیوں کو ختم کردیاہے ۔

پیسکو میں مختلف عہدوں کے سینکڑوں آسامیاں خالی ہیں جس پر اب نئی بھرتیاں کی جائیگی پیسکو نے گزشتہ سال اس ضمن میں درخواستیں طلب کی تھی پیسکو میں سینکڑوں آسامیوں کے لئے درخواستیں موصول ہو چکی ہیں ۔اور اب نئی بھرتیاں جنوری شروع ہونے کے امکانات ہیں ۔