101

اسحاق ڈار کو پھرہسپتال میں داخل کرنے کا مشورہ


لندن ۔سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی ایم آر آئی رپورٹ کے مطابق ان کی گردن کے کئی مہروں کی درمیانی ڈسک پھیل گئی ہیں ٗگزشتہ روز اسحاق ڈار کی کمر کی ایم آر آئی کی گئی تھی جس کی رپورٹ آگئی ہے۔ذرائع کے مطابق ڈاکٹروں نے اسحاق ڈار کو ہسپتال میں داخل ہونے کی ہدایت کی ہے جبکہ پہلے مرحلے میں دواؤں اور انجکشن سے علاج کرنے کی کوشش کی جائیگی اور اگر دواؤں اور انجکشن سے فرق نہ پڑا تو اسحاق ڈار کی ریڑھ کی ہڈی کا آپریشن کیا جائیگا۔

خیال رہے کہ اسحاق ڈار کو آمدن زائد اثاثے بنانے کے کیس کا سامنا ہے اور چند روز قبل احتساب عدالت نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ اسحاق ڈار کو ایسی کوئی تکلیف نہیں جس کا علاج پاکستان میں نہ ہو سکے جبکہ اسحاق ڈار گزشتہ ماہ سے علاج کی غرض سے لندن میں موجود ہیں۔