96

بھارت ٗبس دریا میں جا گری، 32افراد ہلاک

جے پور۔بھارت میں مسافر بس دریا میں گرنے کے باعث 32افراد ہلاک اور10شدید زخمی ہوگئے ۔ہفتہ کو بھارتی میڈیا کے مطابق مغربی ریاست راجھستان میں صبح ایک مسافر بس کے حادثے میں کم از کم 32 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

سوائے مادھو پور ضلع میں ہونے والے اس حادثے کی وجہ مسافر بس کا ایک پل پر سے دریا میں گرنا بتایا گیا ہے۔ دیگر دس مسافر شدید زخمی ہوئے ہیں۔ حکام کے مطابق بس کے گرنے کی وجہ اس کی تیز رفتاری تھی۔

ایک دوسری گاڑی کو اوورٹیک کرتے ہوئے ڈرائیور نے بس کا کنٹرول کھو دیا اور وہ پل پر سے نیچے جا گری۔ مقامی پولیس ابھی تک تصدیق نہیں کر سکی ہے کہ آیا بس کا ڈرائیور بچ گیا ہے۔دوسری جانب وزیراعظم نریندر مودی نے حادثے پر افسوس کرتے ہوئے متاثرہ خاندانوں کے ساتھ تعزیت کی ہے ۔