109

گلیات کے جنگل میں آگ بھڑک اٹھی، ایک اہلکار جاں بحق


پشاور۔ایبٹ آباد کے جنگلات میں آگ لگنے کے باعث جھلس کر ایک اہلکار جاں بحق اور 3 زخمی ہو گئے۔تفصیلات کے مطابق ہفتہ کو ایبٹ آباد کے گاؤں بشکولی دناء کے جنگل میں آگ لگ گئی جس پر قابو پانے کے دوران محکمہ جنگلات کا اہلکار عباسی جھلس کر جاں بحق ہو گیا جبکہ صدام، حبیب اور شان جھلس کر زخمی ہو گئے جنہیں ہولی فیملی ہسپتال راولپنڈی منتقل کر دیا ہے۔ دناء بشکولی کے جنگل میں فائر بریگیڈ کی رسائی نہ ہونے کی وجہ سے نا صرف قیمتی تناور درخت جل گئے ہیں بلکہ کے پی کے بلین ٹری پروگرام کے تحت لگائے جانے والے پودے بھی جل کر خاکستر ہو گئے ہیں، جنگل میں لگی آگ پر قابو نہیں پایا جا سکا۔