112

امن کی خواہش کو پاکستان کی کمزوری نہ سمجھا جائے، وزیراعظم 


کراچی۔ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہاہے کہ پاکستان ہمسایہ ممالک کے ساتھ تعلقات رکھنا چاہتا ہے اور وہ پرامن بقائے باہمی اوردوستانہ روابط پریقین رکھتاہے لیکن قیام امن کے لیے پاکستان کی کوشش کو ہماری کمزوری نہ سمجھا جائے، پاکستان کا دفاع مضبوط ہاتھوں میں ہے ،پاک بحریہ کومزید مضبوط بنانے کے لیے تمام وسائل فراہم کریں گے، پاکستان نیوی سی پیک سمیت ملک کے تمام بحری مفادات کے تحفظ کے لیے پر عزم اور پوری طرح چوکنا ہے۔

پاک چین اقتصادی راہداری کے تناظر میں بحری سیکورٹی مزید اہمیت اختیار کرگئی ہے۔ہفتہ کو یہاں پاکستان نیول اکیڈمی منوڑا میں108ویں مڈشپ مین کی پاسنگ آؤٹ پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ کیڈٹس کا اعتماد ملک کے مضبوط دفاع کی علامت ہے، کیڈٹس نے پاکستان کے نظریے اورسرحدوں کا دفاع کرنا ہے، ملکی دفاع میں پاک بحریہ انتہائی موثرکردارادا کررہی ہے، پاکستان کا دفاع مضبوط ہاتھوں میں ہے، سمندروں کے محافظ کے طورپرآپ کوقوم کی توقعات پرپورا اترنا ہوگا اورپاک بحریہ کومزید مضبوط بنانے کے لیے تمام وسائل فراہم کریں گے۔

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ پاکستان ہمسایہ ملکوں سے پرامن بقائے باہمی اوردوستانہ روابط پریقین رکھتا ہے جب کہ قیام امن کے لیے پاکستان کی کوشش کو ہماری کمزوری نہ سمجھا جائے، پاک بحریہ کسی بھی خطرے سے نمٹنے کے لیے ہردم تیارہے، ضرب عضب، آپریشن ردالفساد دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے عزم کااعادہ ہے جب کہ خطے کے عوام ترقی اورخوشحالی چاہتے ہیں۔

وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان نیوی سی پیک سمیت ملک کے تمام بحری مفادات کے تحفظ کے لیے پر عزم اور پوری طرح چوکنا ہے، پاک چین اقتصادی راہداری کے تناظر میں بحری سیکورٹی مزید اہمیت اختیار کرگئی ہے۔اس سے قبل وزیراعظم نے پاکستان نیول اکیڈمی منوڑا میں 108 ویں مڈشپ مین اور17 ویں شارٹ سروس کمیشن کورس کی کمیشننگ پریڈ میں شرکت کی، کمیشننگ پریڈ میں کل 129 افسران پاس آٹ ہوئے، جن میں 17 ویں شارٹ سروس کمیشن کورس کے 26 افسران سمیت 57 پاکستانی، 46 برادرممالک کے افسران شامل ہیں جن میں ان دوست ممالک میں بحرین، اردن، قطر، مالدیپ اور سعودی عرب شامل ہیں۔

وزیراعظم نے کہاکہ وہ کمیشن حاصل کرنے والے کیڈٹس کو مبارکباد پیش کرتے ہیں ، کمیشن حاصل کرنے والوں کے لئے آج انتہائی اہم دن ہے ، میں کمیشن حاصل کرنے والے کیڈٹس کے والدین اور اساتذہ کو مبارکباد پیش کرتا ہوں ۔انہوں نے کہاکہ پاکستان کی کمبائنڈ نیول فورسز کے ساتھ مشترکہ آپریشنز کا دنیا بھر میں اعتراف کیاجاتاہے ۔اس موقع پر کمانڈنٹ پاکستان نیول اکیڈیمی فیصل حمید نے پاسنگ آؤٹ پریڈ کے استقبالیہ سے خطاب کیا۔