102

غیر رجسٹرڈ افغان مہاجرین کیخلاف آپریشن کا امکان

پشاور۔ غیررجسٹرڈ پانچ لاکھ افغان مہاجرین کے خلاف یکم جنوری سے گرینڈ آپریشن کرنے کی اجازت طلب کر لی گئی ہے جبکہ رجسٹریشن سنٹر ز میں میڈیا کے داخلے پر پابندی عائد کی گئی ہے غیر رجسٹرڈ افغان مہاجرین کی رجسٹریشن شروع کی گئی تھی اور اب تک ساڑھے چار لاکھ سے زائد غیر رجسٹرڈ افغان مہاجرین کی رجسٹریشن مکمل ہو چکی ہے جبکہ پانچ لاکھ سے زائد غیررجسٹرڈ افغان مہاجرین کی ڈیڈ لائن رواں سال کے اکتیس دسمبر کو مکمل ہو رہی ہے جس میں چھ دن رہ گئے ہیں۔

وفاقی حکومت کی جانب سے تاحال غیر رجسٹرڈ افغان مہاجرین کی رجسٹریشن کی ڈیڈ لائن میں توسیع نہیں کی گئی ہے جس کے باعث یکم جنوری سے غیر رجسٹرڈ افغان مہاجرین جن کی رجسٹریشن نہیں ہو ئی کو غیر قانونی تصور کیا جائے گا اور ان کے خلاف ممکنہ طور پر آپریشن کی اجازت طلب کر لی ہے افغان مہاجرین کی رجسٹریشن تک ان کے خلاف کاروائی سے روک دیا گیا تھا ملک بھر میں دس لاکھ سے زائد غیررجسٹرڈ افغان مہاجرین کی نیشنل ایکشن پلان کے تحت رجسٹریشن جاری ہیں ۔