125

کلثوم نواز کا اگلے ماہ حلف اٹھانے کا امکان

اسلام آباد/لاہور۔حلقہ این اے 120 سے منتخب ہونے والی سابق وزیراعظم نوازشریف کی اہلیہ کلثوم نواز جنوری میں قومی اسمبلی کے 51 ویں سیشن کے دوران اپنی رکنیت کا حلف اٹھائیں گی۔پارلیمانی ذرائع کے مطابق بیگم کلثوم حلف جنوری کے دورسے ہفتہ ہی اٹھائیں گی۔

کلثوم نواز کی آمد ے موقع پر لاہور کے لوگ ان کا استقبال کریں گے۔جیسے ہی ڈاکٹرز انہیں سفر کی اجازت دیں گے،نوازشریف کی صاحبزادی مریم نواز ان کی آمد کے شیڈول کا اعلان کریں گی۔قومی اسمبلی کا سیشن 11 جنوری سے شروع ہوگا۔