144

گھنٹوں بعد ملک میں سوشل سائٹس بحال 28

پاکستان بھرمیں گزشتہ 28 گھنٹوں سے بلاک کی گئیں سوشل سائٹس رات 8 بجے کے بعد بحال کردی گئی۔

 سوشل ویب سائٹس کو بحال کرنے کا حکم پاکستان ٹیلی کمیونکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کے اعلیٰ عہدیداروں نے متعلقہ حکام کو دیا۔

پی ٹی اے نے سوشل ویب سائٹس کو بحال کرنے کا فیصلہ پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی ( پیمرا) کی جانب سے چینلز کی نشریات کو بحال کرنے کے حکم کے بعد کیا۔