آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سپر 8 مرحلے میں بھارت نے افغانستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
برج ٹاؤن میں کھیلے جارہے میچ میں بھارت کے کپتان روہت شرما نے افغانستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کو ترجیح دی ہے۔
بھارت اور افغانستان ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سپر 8 مرحلے میں اپنا پہلا میچ کھیل رہے ہیں۔دونوں ٹیمیں سپر 8 مرحلے میں گروپ 1 میں شامل ہیں۔
اس سے قبل جمعرات کو کھیلے گئے پہلے میچ میں انگلینڈ نے ویسٹ انڈیز کو 8 وکٹوں سے ہرایا۔