121

ایف بی آرنے متعدد فنکاروں کیلئے شکنجہ تیار کر لیا


لاہور۔ ایف بی آر نے فلمی ستاروں اور سٹیج اداکاروں کیلئے شکنجہ تیار کر لیا، متعدد اداکاراں اور گلوکاروں کو نوٹس جاری کرکے اثاثوں اور بینک اکا?نٹس کی تفصیل فراہم کرنے کیلئے 27 دسمبر کی ڈیڈ لائن دے دی گئی۔ذرائع کے مطابق پاکستانی اداکاراں اور گلوکاراں کی شامت آگئی، ایف بی آر نے شوبز سے تعلق رکھنے والی خواتین کے کھاتے ٹٹولنے کا پروگرام بنا لیا۔فلم اسٹار صائمہ، خوشبو، نور اور گلوکارہ فریحہ پرویز کو نوٹس جاری کر دئیے۔

نوٹس شوبز کی ان شخصیات کے گھروں پر پہنچا دیئے گئے ہیں جس میں انہیں اثاثوں کی تفصیلات 27 دسمبر تک جمع کرانے کی ڈیڈ لائن دی گئی ہے ایف بی آر کا کہنا ہے کہ صائمہ، خوشبو، فریحہ پرویز اور نور سے سال 2013 سے 2016 تک گوشواروں کی کاپیاں جمع کرانے کو کہا گیا ایف بی آر حکام کے مطابق شوبز کی شخصیات کو نوٹس سیکشن 176 کے تحت جاری کئے گئے ہیں۔