113

کے پی حکومت آئندہ مالی سال کے دوران مزید 123 ارب روپے قرضہ لےگی

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت آئندہ مالی سال کے دوران مزید 123 ارب روپے قرضہ لےگی۔

 سرکاری دستاویزکے مطابق پی ٹی آئی کے سابق وزیر اعلیٰ  محمودخان کے دور میں ریکارڈ 405 ارب سے زائدکا قرضہ لیا گیا، محمود خان دور  سے قبل سابق وزیر اعلیٰ  پرویز  خٹک کے دور میں بھی خیبرپختونخوا پر  200  ارب روپے سے زائد کا قرضہ  تھا۔ 

دستاویزات کے مطابق سابق وزیر اعلیٰ محمود خان کے ساڑھے 4 سالہ دور حکومت کے دوران قرضوں کا حجم 200 ارب سے بڑھ کر 632 ارب 44 کروڑ تک پہنچ گیا تھا۔ 

دستاویز کے مطابق سال 20-2019  میں 265 ارب 36کروڑ، 21-2020  میں قرضہ 295 ارب 96 کروڑ روپے ہوگیا،  سال 22-2021 میں قرضہ 363 ارب 80 کروڑ روپے جبکہ 23-2022 میں قرض کر 530 ارب 72 کروڑ ہوگیا۔ 

سرکاری ریکارڈ کے مطابق 24-2023 میں خیبرپختونخوا پر قرضہ میں بڑھ کر 632 ارب 448 کروڑ تک پہنچ گیا۔