126

27 دسمبر کو ہزارہ ایکسپریس وے کا افتتاح


اسلام آباد۔ وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی 27 دسمبر کو ہزارہ ایکسپریس وے کا افتتاح کریں گے۔ تفصیلات کے مطابق ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی مرتضیٰ جاوید عباسی نے وزیر اعظم کے دورہ کے حوالے سے بتایا کہ وزیراعظم اسلامی جمہوریہ پاکستان شاہد خاقان عباسی 27دسمبر کو ہزارہ ایکسپریس وے کا افتتاح کریں گے۔

نہوں نے کہاکہ فاٹااصلاحات کا معاملہ حل ہو چکا ہے بہت جلدفاٹا کی عوام کو خوشخبری سنادی جائے گی۔ مرتضیٰ جاوید عباسی کا کہنا تھا کہ فاٹااصلاحات کا معاملہ کو حل کرنے کے لیے مسلم لیگ(ن) کی حکومت نے مرکزی کردار ادا کیا ہے'فاٹا اصلاحات کا معاملہ قبائلی عوام کی امنگوں کے مطابق حل جائے گا۔