نیوزی لینڈ نے چوتھے ٹی20 میچ میں پاکستان کو 7 وکٹوں سے شکست دیدی۔
کرائسٹ چرچ میں کھیلے جارہے سیریز کے چوتھے میچ میں قومی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 158 رنز بناسکی، پاکستانی ٹیم کے اوپنر صائم ایوب ایک مرتبہ پھر ناکام رہے، وہ محض ایک رن بناکر وکٹ گنوابیٹھے، بابراعظم 19 رنز بناکر ایڈم ملنے کا شکار بنے جبکہ فخر زمان 9، افتخار احمد 10 اور صاحبزادہ فرحان ایک رنز کے مہمان ثابت ہوئے۔
وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان 6 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے 90 رنز کی اننگز کھیلی محمد نواز نے میچ کے اختتامی لمحات میں 9 گیندوں پر 21 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔
نیوزی لینڈ کی جانب سے لوکی فرگوسن اور میٹ ہنری نے 2، 2 جبکہ ایڈم ملنے نے ایک وکٹ حاصل کی۔
ہدف کے تعاقب میں کیوی ٹیم کا آغاز بھی اچھا نہ رہا، اوپنر فن ایلن 8، ول ینگ 4 اور ٹم سیفرٹ صفر پر پویلین روانہ ہوئے تاہم ڈیرل مچل اور گلین فلپس نے چوتھی وکٹ کی شراکت میں 80 رنز کی پارٹنرشپ قائم کی۔
پاکستان کی جانب سے تینوں وکٹیں شاہین آفریدی نے حاصل کیں۔
قبل ازیں کیوی کپتان مچل سینٹنر نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا، انہوں نے کہا کہ میچ میں کامیابی سمیٹ کر کلین سوئپ پر نظریں مرکوز ہیں۔
اس موقع پر قومی ٹیم کے کپتان شاہین آفریدی نے کہا کہ کیویز کیخلاف کم بیک کرنا چاہتے ہیں، ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے اعظم خان کی جگہ صاحبزادہ فرحان کو پلئینگ الیون کا حصہ بنایا گیا ہے۔