31

آئی ایم ایف کی ہدایت پر ٹیکس نیٹ بڑھانے کیلئے اہم پیشرفت

اسلام آباد : چیئرمین نادرا کی سربراہی میں قائم کمیٹی نے ٹیکس نیٹ بڑھانے سے متعلق اپنی رپورٹ ایس آئی ایف سی کو بھیج دی۔

تفصیلات کے مطابق عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی ہدایت پرٹیکس نیٹ بڑھانےکیلئے اہم پیشرفت سامنے آئی۔

چیئرمین نادرا کی سربراہی میں قائم کمیٹی نے اپنی رپورٹ ایس آئی ایف سی کو بھیج دی، ذرائع نے کہا کہ ایس آئی ایف سی کے اگلے اجلاس میں رپورٹ کے مندرجات کا جائزہ لیا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ کمیٹی کا ٹیکس نیٹ بڑھانے کیلئے صوبائی چیف سیکرٹریز سے بھی رابطہ ہوا ہے۔

کمیٹی نے صوبوں سے ہاؤسنگ سوسائٹیوں میں سرمایہ کاری کرنے والوں کا ڈیٹا دینے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

کمیٹی نے قابل ٹیکس آمدن اورمہنگی گاڑیاں رکھنے والوں کی تفصیلات بھی صوبوں سے طلب کرلی، صوبائی حکومتیں وفاق کومذکورہ ڈیٹا جلد از جلد فراہم کرنے کی پابند ہیں۔