35

پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان دو طرفہ تجارت بڑھانے پر اتفاق

پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان دو طرفہ تجارت بڑھانے پر اتفاق ہوگیا۔

وزیر تجارت گوہر اعجاز سے یو اے ای کے ہم منصب ڈاکٹر ثانی احمد نے ملاقات کی۔ملاقات میں پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان دو طرفہ تجارت سے متعلق امور اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گی۔

اعلامیہ کے مطابق گوہراعجاز اورڈاکٹر ثانی احمدکی ملاقات میں پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان دو طرفہ تجارت بڑھانے پر اتفاق کیا گیا،اورہوا بازی،پورٹس ، شپنگ اور انفرا اسٹرکچر میں سرمایہ کاری بڑھانے پر بھی اتفاق کیا گیا۔

ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے وزیر تجارت گوہر اعجاز نے کہا کہ یو اے ای کے سرمایہ کاروں کو سہولیات فراہم کی جائیں گی، سرمایہ کاری بڑھانے کے لیے ترجیحی اہداف مقرر کئے جا رہے ہیں۔

 ڈاکٹر گوہر اعجاز نے کہا کہ ان شعبوں میں سرمایہ کاری سے دو طرفہ تجارت میں اضافہ ہوگا، دونوں ممالک کے مابین معاشی تعاون کے وسیع مواقع موجود ہیں۔ایس آئی ایف سی غیر ملکی سرمایہ کاری کیلئے سہولیات دے رہی ہے۔