117

180ادویہ ساز کمپنیوں کے لائسنسوں کی تجدید 


پشاور۔ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی نے 180 ادویات ساز کمپنیوں کو یکم دسمبر 2010ء سے ادویات کے لائسنس کی تجدیدکی منظوری دیدی ہے ادارہ برائے قومی صحت کی جانب سے ادویات رجسٹریشن کے لائسنس کی تجدید کیلئے 3 دسمبر تک کی مہلت دی گئی تھی جس کے بعد 950 کی درخواستیں موصول ہو ئیں ڈرگ رجسٹریشن بورڈ کو لائسنس کی تجدیدکے لئے ملنے والی درخواستوں میں 770کی چھان بین جاری ہیں اوردستاویزات کی تصدیق کے بعد لائسنس کی تجدید کی منظوری دی جائیگی۔

ادارہ قومی صحت نے یکم دسمبر2010ء سے ادویات کی رجسٹریشن کے لائسنس کی تجدیدنہ کرانیوالی ادویات ساز کمپنیوں کوقانون میں ترامیم کرکے دوماہ کی رعایت دی تھی اور 5 اکتوبر 2017ء کوایس آر او جاری کیا تھا جس میں ادویات ساز کمپنی کوتین دسمبرتک تین گنا رجسٹریشن فیس کے ساتھ درخواست جمع کرانے کے احکامات جاری کئے گئے تھے۔