145

زرعی ترقیاتی بینک کا سینکڑوں نوجوانوں کو روزگار کی فراہمی کا اعلان

زرعی ترقیاتی بینک نے ملک بھر کے سینکڑوں پڑھے لکھے نوجوانوں کو روزگار کی فراہمی کا اعلان کیا ہے۔

زرعی ترقیاتی بنک کی طرف سے جاری تفصیلات کے مطابق زرعی گریجوایٹس سمیت مختلف شعبوں میں ماسٹر ڈگری کے حامل ہونہار نوجوانوں کی خدمات حاصل کی جائیں گی۔

بینک ملک بھر میں قائم اپنی 500 برانچوں کیلئے 300 آفیسران بھرتی کرے گا۔

دوسری جانب آئی جی ڈاکٹر عثمان انور نے پنجاب پولیس میں 4 ہزار کانسٹیبل بھرتی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

آئی جی پنجاب کے مطابق نفری پوری کرنے کے لیے 4 ہزار کانسٹیبلز بھرتی کیے جائیں گے۔

آئی جی پنجاب نے بھرتی کے لیے حتمی منظوری کی سمری پنجاب حکومت کو بھیج دی۔

حکومتی منظوری کے بعد بھرتی کا اشتہار شائع کر دیا جائے گا۔