47

انٹر بینک میں ڈالر 14 پیسے مہنگا ،285 روپے 27 پیسے پر بند

کاروباری ہفتے کے چوتھے روز ملک میں ڈالر مزید مہنگا ہو گیا۔

انٹر بینک میں ڈالر 14 پیسے مہنگا ہو کر 285 روپے 27 پیسے پر بند ہوا ہے۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 286 روپے 50 پیسے پر مستحکم رہا۔

دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں سونے میں کمی کے اثرات ملکی صرافہ مارکیٹ میں نظر آنے لگے،سونے کی فی تولہ قیمت کم ہو گئی۔

صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 1 تولہ سونا 650 روپے کی کمی سے 2 لاکھ 15 ہزار 850 روپے ہوگیا ،10 گرام سونے میں 557 روپے کی کمی سے 1 لاکھ 85 ہزار 57 روپے کا ہوگیا۔جبکہ چاندی 2550 روپے فی تولہ پر برقرار ہے۔

دوسری جانب انٹرنیشنل مارکیٹ میں سونا 6 ڈالر کی کمی سے 2016 فی اونس کا ہوگیا ۔