80

پاکستانی انٹرنیشنل بانڈز کی قیمت ایک سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

پاکستانی انٹرنیشنل بانڈز کی قیمت ایک سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق بین الاقوامی مالی مارکیٹ میں پاکستانی بانڈز کی قیمت 15 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔

بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی حمایت کے بارے میں پُرامید ہونے کی وجہ سے پاکستان پر قرضوں کا دباؤ برقرار ہے تاہم حکومت کی جانب سے جاری کردہ بین الاقوامی بانڈز مئی کے بعد سے اپنی سطح سے تقریباً دوگنا ہوگئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق 2036 کے ڈالر ڈینومیٹیڈ بانڈ کی قیمت میں سب سے زیادہ اضافہ دیکھا گیا، جو 2.4 سینٹ اضافے سے 57.76 سینٹ پر پہنچ گیا، 2025 میچورٹی کی قیمت میں 2 سینٹ کا اضافہ ہوا اور اس کی قیمت 82.37 سینٹ ہوگئی جو مئی 2022ء کے بعد اس کی مضبوط ترین سطح ہے۔

بانڈز کی قیمت میں اضافے کا تازہ ترین مرحلہ جو گزشتہ ماہ شروع ہوا، سرمایہ کاروں کو امید ہے کہ فروری میں ہونیوالے انتخابات سیاسی استحکام فراہم کریں گے اور معاشی صورتحال بھی بہتر ہوگی۔

گزشتہ ہفتے آئی ایم ایف کی 700 ملین ڈالر کی فنڈنگ کو غیر مقفل کرنے کے معاہدے نے بھی پاکستانی بانڈز کو فروغ دیا ہے۔