ایل پی جی کی درآمدات میں رواں مالی سال کے پہلے چار مہینوں کے دوران سالانہ بنیادوں پر 6 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
ادارہ شماریات کے اعداد و شمار کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے چار مہینوں کے دوران ایل پی جی کی درآمدات پر 203 ملین ڈالر زکا زرمبادلہ صرف ہوا جو گذشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 6 فیصد کم ہے۔ گذشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ایل پی جی کی درآمدات پر 216 ملین ڈالر کا زرمبادلہ صرف ہوا تھا۔
رواں سال گزشتہ ماہ اکتوبرکے دوران ایل پی جی کی درآمدات پر 63 ملین ڈالر خرچ ہوئے جوسال 2022 کےماہ اکتوبر کے مقابلہ میں ایک فیصد کم ہے۔ گزشتہ سال اسی مدت میں ایل پی جی کی درآمدات پر 64 ملین ڈالر کا زرمبادلہ صرف ہوا تھا۔
اعداد و شمار کے مطابق رواں سال ستمبر کے مقابلہ میں اکتوبر میں ایل پی جی کی درآمدات ماہانہ بنیادوں پر 48 فیصد کا اضافہ ہوا۔ ستمبر میں ایل پی جی کی درآمدات پر 42 ملین ڈالر خرچ ہوئے جو اکتوبر میں بڑھ کر 63 ملین ڈالر ہو گئے۔