41

شاہین آفریدی، رضوان اور شان مسعود قومی ٹیم کی کپتانی کے مضبوط امیدوار

قومی ٹیم کے مایہ ناز بیٹر بابر اعظم کے مستعفی ہونے کے بعد قومی ٹیم کی کپتانی کے لئے مختلف نام زیر غور ہیں۔

ذرائع کے مطابق قومی ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین آفریدی، محمد رضوان اور شان مسعود قومی ٹیم کی کپتانی کے مضبوط امیدوار ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ شاہین آفریدی کو وائٹ بال فارمیٹ کا کپتان بنایا جاسکتا ہے جب کہ محمد رضوان کا نام بھی وائٹ بال فارمیٹ کے لئے گردش کر رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق ٹیسٹ کپتانی کے لئے شان مسعود کا نام زیر غور ہے۔

بابر اعظم کے مستعفی ہونے کے بعد پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی تینوں فارمیٹ کے کپتانوں کا اعلان جلد کرے گی۔

پی سی بی نے فل وقت بابر اعظم کا استعفی منظور کرنے کا اعلامیہ جاری نہیں کیا۔