32

ورلڈکپ سیمی فائنل: بھارت کا نیوزی لینڈ کو جیت کے لیے 398 رنز کا پہاڑ ہدف

آئی سی سی ون ڈے ورلڈکپ کے پہلے سیمی فائنل میں بھارت نے ویرات کوہلی اور شریاس ائیر کی شاندار سنچریوں کی بدولت نیوزی لینڈ کو جیت کیلئے 398 رنز کے پہاڑ جیسا ہدف دے دیا۔

یہ مقابلہ ممبئی کے وانکھیڈے اسٹیڈیم میں ہورہا ہے جہاں بھارتی کپتان روہت شرما نے کیویز کو فیلڈنگ کی دعوت دی۔

بھارت نے مقررہ 50 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 397 رنز اسکور کیے، ویرات کوہلی 113 اور شریاس ائیر رنز بناکر نمایاں رہے۔

بھارتی اوپنر کپتان روہت شرما ٹیم کو جارحانہ آغاز فراہم کرکے 29 گیندوں پر 47 رنز بناکر پویلین لوٹے، ان کی وکٹ ساؤتھی نے لی۔

اس کے علاوہ اوپنر شبمن گل 79 رنز کی جارحانہ اننگز کھیل کر ریٹائرڈ ہرٹ ہوئے جن کی جگہ اب شریس ائیر بیٹنگ کے لیے آئے ہیں۔

اس سے قبل لیگ مرحلے میں بھارتی ٹیم نے کیویز کو چار وکٹوں سے شکست دی تھی۔

آسٹریلیا اور جنوبی افریقا کے درمیان دوسرا سیمی فائنل جمعرات کو یعنی کل کھیلا جائے گا، یہ میچ کولکتہ کے ایڈن گارڈنز میں ہوگا جہاں میچ طوفان کی نذر ہونے کا خدشہ ہے۔

بارش کے باعث میچ ریزرو ڈے میں بھی ممکن نہیں ہوسکا تو جنوبی افریقا پہلی بار فائنل کے لیے کوالیفائی کر جائے گا ۔