72

محمد عامر نے قومی کرکٹ ٹیم کی کپتانی کیلئے 3 نام پیش کردئیے

سابق فاسٹ بولر محمد عامر نے قومی کرکٹ ٹیم کی کپتانی کیلئے تین نام پیش کردئیے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق محمد عامر نے نجی ٹی وی پر گفتگو کرتے ہوئےکرکٹ کے تینوں فارمیٹس میں قومی ٹیم کی کپتانی کیلئے الگ الگ نام پیش کیے ہیں۔

محمد عامر نے کہا کہ آل راؤنڈر عماد وسیم ٹی ٹوئنٹی کپتان کے لیے موزوں امیدوار ہیں جبکہ ون ڈے کیلئے اگر آپ کپتان بدلنا چاہتے ہیں تو شان مسعود ایک بہت اچھا آپشن ہو سکتا ہے۔

محمد عامر نے ٹیسٹ فارمیٹ کیلئے تجربہ کار وکٹ کیپر بلے باز سرفراز احمد کو ٹیم کی قیادت سونپنے کی تجویز دی ہے۔

یاد رہے کہ ورلڈ کپ میں ناقص کارکردگی پر بابر اعظم کی کپتانی خطرے میں ہے ، دورہ آسٹریلیا سر پر ہونے کی وجہ سے سابق کرکٹرز نے کپتا ن کو نہ بدلنے کا بھی مشورہ دیا ہے۔