اسٹیٹ بینک نے ’اے ایس اے مائکرو فنانس بینک لمیٹڈ‘ کو ملک بھر میں سرگرمیوں کے آغاز کی اجازت دیدی۔
’اے ایس اے مائکرو فنانس بینک ‘مائکرو فنانس قرضے دینے والا 12 واں مائکرو فنانس بینک بن جائے گا،ملکی بینکاری نظام کے مجموعی قرضوں میں مائکروفنانس بینکوں کا حصہ تقریباً تین فیصد ہے،قرضہ لینے والوں کی تعداد کے لحاظ سے مائکروفنانس بینکوں کا حصہ 58.6 فیصد ہے،اے ایس اے بین الاقوامی گروپ ہے جس کا نیٹ ورک خواتین پر توجہ دینے کے لیے معروف ہے ،توقع ہے کہ اے ایس اے مائکرو فنانس بینک کم مراعات یافتہ اور بینکاری سے محروم طبقوں کی کم آمدنی والی کاروباری خواتین کو چھوٹے اور سماجی طور پر ذمہ دارانہ قرضے دے گا،توقع ہے کہ اے ایس اے مائکرو فنانس بینک غربت میں کمی اور مالی شمولیت کے دائرے میں اپنا کردار ادا کرے گا۔