کراچی: سونے کی عالمی اور مقامی سطح پر قیمت میں اضافہ ہوگیا۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 5 ڈالر کا اضافہ ہونے سے نئی قیمت ایک ہزار 965 ڈالر کی سطح پر آ گئی۔
دوسری جانب مقامی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی فی تولہ قیمت میں ایک ہزار روپے کا اضافہ ہوا، جس سے قیمت بڑھ کر 2 لاکھ 12 ہزار 800 روپے ہو گئی۔
اسی طرح فی 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 858 روپے کا اضافہ ہونے سے نئی قیمت ایک لاکھ 82 ہزار 442 روپے ہو گئی۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی سونے کی قیمت میں بین الاقوامی مارکیٹ میں 2 ڈالر جب کہ مقامی سطح پر فی تولہ 800 اور فی 10 گرام قیمت میں 686 روپے کا اضافہ ہوا تھا جب کہ چاندی کی مقامی مارکیٹ میں قیمت بغیر کسی کمی بیشی کے مستحکم تھی۔