45

بابراعظم کی قیادت میں بہت سے مسائل ہیں ،شاہد آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی نے اپنے بیان میں کہابابرمیرا فیورٹ رہا ہے،چار سال سے قومی ٹیم کا کپتان رہا ،لیکن وہ بطور لیڈر کامیاب نہیں ہوسکا۔

ایک نجی تقریب سے گفتگو کرتے ہوئے شاہدخان آفریدی کا کہنا تھا کہ بابراعظم کی قیادت میں بہت سے مسائل ہیں، یہ کھلاڑی بورڈ کے پاس نہیں جا سکتے،پی سی بی کا کام وہ سابق کھلاڑیوں سے فائدہ اٹھائے، پاکستان ٹیم سے بہت زیادہ امیدیں وابستہ تھیں

شاہد آفریدی نے کہا مجھے یہ امید نہیں کہ قومی ٹیم اس طرح شکست کھائے گی،ٹیم کے تینوں شعبوں میں لاتعداد غلطیاں تھیںٹیم میں جارحانہ پن نظر نہیں آیا۔